سوال (224)

نماز جنازہ میں اگر امام سے غلطی ہو جائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے گا ؟

جوابۤ:

نہیں اس نماز میں سجدہ نہیں ہے ، اگر امام سے سہو ہوگیا ہے تو اس کا حل یہ ہے کہ لقمہ دے کر صحیح کردیا جائے اور امام اس کو صحیح کردے ، باقی کوئی چیز رہ گئی جو وجوب کے درجے میں نہیں ہے تو جماعت ان شاءاللہ ہوجائے گی ، وجوب صرف سورۃ الفاتحہ کا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ