سوال (208)

نماز جنازہ میں لوگ دائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے دائیاں ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے بایاں ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں ، کیا یہ طریقہ سنت کے مطابق ہے؟

جواب:

میرے خیال میں یہ کسی کی دلیل ، فہم اور فقہ پر مبنی نہیں ہے ، یہ عمل لوگوں کا خود ساختہ ہے ، یا یوں کہہ لیں کہ یہ عمل غیر ارادی ہے ، البتہ نماز جنازہ کی تکمیل ایک سلام سے ہوجاتی ہے ، اس کے بعد وہ آزاد ہے ، بھلے اپنے ہاتھوں کو ہٹا دے ، لیکن ہمارے ہاں نماز جنازہ کا اختتام دو سلام سے ہوتا ہے ، سلام کو مکمل کرنے کے بعد وہ آزاد ہے ، بلاوجہ ایسی حرکات نہیں کرنی چاہیے جس سے شبہات جنم لیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ