سوال (3112)

کیا جنازہ میں ثناء نہیں پڑھی جائے گی؟

جواب

بعض علماء کا یہی خیال ہے کہ ثناء نہیں پڑھی جائے گی، اس کو بعض نے بدعت تک بھی کہا ہے، لیکن یہ بات صحیح نہیں ہے، باقی کوئی نہ پڑھے اس کا اپنا مسئلہ ہے، خواہ اہل علم میں سے ہو یا عوام میں سے ہو، لیکن یہ کہنا کہ کسی بھی روایت میں ثناء کا ذکر نہیں ہوا ہے، نماز کا ایک ہی اصول ہے کہ نماز میں ثناء ہوتی ہے، الگ الگ نمازوں کے لیے ثناء ثابت نہیں کی جائے گی، اگر یہ مطالبہ درست ہے تو پھر فجر کی سنتیں، تروایح، صلاۃ استخارہ سب میں ثناء ثابت کرنی پڑے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ