سوال (4191)

ایک بھائی کا اعتراض ہے کہ یہ جو اہل حدیث حضرات جمعہ کی نماز میں کبھی کبھی قنوت نازلہ کراتے ہیں، کیا یہ بدعت نہیں ہے، کیونکہ قنوت نازلہ کرنا تو ثابت ہے، لیکن خاص جمعہ کی نماز میں قنوت کرانا کہاں سے ثابت ہے۔

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے سے زیادہ مسلسل قنوت نازلہ پڑھائی، جب بئر رومہ والا واقعہ ہوا تھا، تو مسلسل ہر نماز میں پڑھائی تو سوال یہ ہے کیا اس میں جمعہ نہیں آیا تھا؟ چار دفعہ جمعہ آیا ہوگا، ان باتوں کو بہت پہلے ماضی بعید میں فارغ کردیا گیا ہے، باقی اہل بدعت کو ان کے مصدر سے پکڑنا چاہیے، ان کا مصدر تقلید ہے، جو بھی دیکھائیں، ان کو کہا جائے کہ یہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے ثابت کرکے دیکھائیں، بدعت کی تعریف ہی امام صاحب سے دیکھا دیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ