سوال (1414)
نماز تہجد کے لیے نماز عشاء کے بعد سونا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
تہجد کے لیے نماز عشاء کے بعد سونا ضروری نہیں ہے ، غالباً سنن ابی داؤد کی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ وتر کب پڑھتے ہیں ، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں رات کے اول حصے میں پڑھ لیتا ہوں ، اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تھا کہ آپ وتر کب پڑھتے ہو تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رات کے آخری حصے میں وتر پڑھتا ہوں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابوبکر نے احتیاط والے کام کو برتا ہے ، عمر نے قوت اور عزم والے کام کو اپنایا ہے ۔
اس سے یہ چیز ثابت ہوتی ہے کہ تہجد کے لیے سونا لازمی نہیں ہے ۔
فضیلۃ الباحث حسن سہیل حفظہ اللہ