سوال (450)

رمضان کے مہینے میں اگر کسی وجہ سے عشاء کی جماعت فوت ہو جائے اور تراویح کی جماعت ہو رہی ہو تو کیا نماز تراویح کی جماعت میں شامل ہو کر باقی نماز سلام کے بعد پوری کرنا درست عمل ہوگا یا کہ نہیں؟ دونوں نمازوں کی رکعات کا فرق تو واضح ہے ۔ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ؟

جواب

جی ہاں یہ جائز ہے ، مفترض کے پیچھے متنفل نماز پڑھ سکتا ہے ، اس طرح متنفل کے پیچھے مفترض نماز پڑھ سکتا ہے ، جس طرح امام کبھی مسافر ہوتا ہے وہ دو رکعت پڑھ کے سلام پھیر لیتا ہے ، پھر لوگ اپنی نماز پوری کرتے ہیں ، یا لوگ نماز کے لیے لیٹ آتے ہیں ، امام آگے جا چکا ہوتا ہے ، پھر لوگ اپنی نماز پوری کرتے ہیں ، تو نماز تراویح میں آپ عشاء کی نیت کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ