سوال (1237)

نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر کسی قدر تقریب کی اجازت دی جا سکتی ہے؟

جواب

قرآن کریم مکمل کرنے کی مناسبت سے تقریب اور محفل کا انعقاد سنت سے ثابت نہیں ہے ،کیونکہ اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ سے کچھ بھی ثابت نہیں، لہٰذا اسے دین سمجھ کر کرنا بدعت ہے،
ہاں! لوگ قرآن مجید کے مکمل کرنے کی خوشی میں بطور عادت کرلیں تو ٹھیک ہے، اسے سنت نہ سمجھا جائے .
باقی جو حفاظ کی حوصلہ افزائی ہے اس کے لیے کسی تقریب کا انعقاد کوئی ضروری نہیں، حوصلہ افزائی تو ویسے بھی کی جاسکتی ہے جیسے عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہ کو لوگوں نے کپڑے بنا کردیے تھے اور کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا تھا ۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ