سوال (3652)
مشائخ کیا نماز تراویح میں تلاوت کی کوئی مسنون حد ہے کہ اتنی تلاوت کی جائے؟
جواب
قیام الیل، قیام رمضان، تراویح، تہجد اور وتر ایک ہی نماز ہے، اس میں مطلوب طویل قیام ہے، تلاوت کی کوئی حد بندی نہیں ہے، بس مقتدی جو کمزور ہیں، ان کا خیال رکھا جائے، فرائض میں جب خیال رکھنے کا حکم ہے تو نوافل میں بھی خیال رکھا جائے، مطلوب یہ ہے کہ لمبی قراءت ہونی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ