سوال (335)

اگر کسی کو وتر پڑھنے کے لیے دعائے قنوت نہیں آتی ہے اور یاد کرنا بھی مشکل ہے تو وہ کیا کرے گا ؟

جواب

وتروں میں دعائے قنوت لازم نہیں ہے ۔ نمازی یہ دعا پڑھنا بھول جائے یا عمدا ترک کردے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ وتر اس کے بغیر بھی مکمل اور درست ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اگر یاد کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔
روز کا کچھ نہ کچھ حصہ یاد کرے اور وہی پڑھے ۔ باقی دعا رہ جانے سے سجدہ سہو بھی نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ