سوال (4994)
جب نمازیں اکٹھی کریں گے تو مکمل ادا کریں گے یا صرف فرض ہی پڑھیں گے؟
جواب
سفر میں نمازیں جمع کرنا ثابت ہیں، خواہ تقدیم ہو یا تاخیر ہو، اس میں سنت مؤکدہ نہیں پڑھی جائیں گی، کیونکہ فرض ہی آدھے ہیں، باقی فجر کی سنتیں اور وتر دونوں سفر میں بھی پڑھنے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اگر گھر ہی دو نمازیں جمع کر کے نکلے تو اس صورت میں مکمل ادا کریں گے۔
جواب: جی ہاں، کیونکہ سفر شروع نہیں ہوا، سنتیں بھی ادا کریں گے، اس کا طریقہ میرے علم کے مطابق یہ ہے کہ پہلے فرائض ادا کر لیے جائیں، بعد میں سنتیں ادا کی جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ