سوال (2049)

نماز جنازہ پڑھتے ہوئے امام صاحب نے دوسری تکبیر کے بعد دعائیں پڑھی ہیں، درود شریف پڑھنا بھول گئے ہیں، کیا اب جنازہ دوبارہ پڑھنا پڑے گا؟

جواب

جنازہ ہوگیا ہے، اگر ممکن ہو تو دہرا لینا افضل ہے، یاد رکھیں کہ امام کو اگر نسیان یا بھول لاحق ہو تو مقتدیوں کی بھی کوئی ذمے داری ہوتی ہے، باتیں اور اعتراضات بہت کرتے ہیں، اس لیے مقتدیوں کی اصلاح کی ضرورت ہے، ان کی تربیت کی ضرورت ہے، باقی سہو و نسیان انسان کا حصہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ