سوال (2115)
نماز جنازہ میں ثناء کے حوالے سے کیا حکم ہے ؟ تفصیل درکار ہے؟
جواب
جنازہ بھی ایک نماز ہے ، دعائے استفتاح کا جنازہ اور عیدین وغیرہ کے لیے بھی وہی حکم ہے، جو دیگر نمازوں کے لیے ہے، جو دلیل نماز جنازہ کے لیے وضوء اور استقبال قبلہ کی ہے۔ وہی دلیل دعائے استفتاح کی ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جنازے کی مخصوص کیفیت کے علاوہ باقی تمام احکام عام نمازوں والے ہی ہیں، جنازے کے لیے وضوء کرنا اور استقبال قبلہ اور ہاتھ باندھنا بھی ثابت نہیں ہیں، یہ تمام احکام عام نمازوں والے ہی ہیں۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ