سوال (3481)

کسی عورت کا حیض اگر کسی نماز کے وقت کے دوران شروع ہو جائے تو حیض سے فارغ ہونے کے بعد وہ اس نماز کی قضا ئی دے گی یا نہیں؟

جواب

اس مسئلے کی اصل یہ ہے کہ نماز کا وقت ہوگیا ہے، اور عورت کہتی ہے کہ بس یہ کام کرلوں پڑھتی ہوں، جیسا کہ گھر میں ہوتا ہے، نماز کا وقت شروع ہوچکا ہے، اب وہ نماز وقت پہ نہیں پڑھ ہی، اسی دوران ماہانہ ایام شروع ہوگئے، اب نماز کا وقت شروع ہوچکا تھا، اس نے سستی کی یا جان بوجھ کر لیٹ کی ہے، اس نماز کی قضاء پاک ہونے کے بعد دے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ