سوال (4047)
ایک بندہ کسی جگہ پر ڈیوٹی کرتا ہے اور دور دور تک کوئی اہل حدیث کی مسجد نہیں بحالت مجبوری وہ دیوبندی و بریلوی کی مسجد میں ان کی اذان دینے سے پہلے نماز پڑھ لیتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ وہ بندہ بنا اذان دیے نماز کے اوقات پر انفرادی اپنی فرض نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب
اگر نماز کا وقت ہوگیا ہے تو وہ نماز ادا کر سکتا ہے، کیونکہ اصل چیز وقت کا ہونا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ