سوال (2163)
کیا کوئی آدمی نماز کے لیے بیٹھ کر اقامت کہہ سکتا ہے؟
جواب
اگر کوئی معذور ہے یا بیمار ہے، تو بیٹھ کر اقامت کہہ سکتا ہے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
اگر اقامت کہنے والا کھڑا نہیں ہو سکتا ہے تو بیٹھ کر اقامت کہہ لے بلا عذر شرعی بیٹھ کر اقامت عہد نبویہ صلی الله علیہ وسلم و خیر القرون و بعد میں کہی گئی ہو ، یہ ہمارے علم میں نہیں ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ