سوال (344)

ایک آدمی مغرب کی نماز پڑھتا ہے اور دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھتا ہے ، پھر نماز ختم کرنے کے بعد ایک رکعت پڑھ کر ایک سجدہ سہو کرتا ہے تو کیا اس طرح کرنا صحیح ہوگا ؟

جواب

اگر جان بوجھ کر اس نے ایسا کیا ہے تو پھر اس کی نماز باطل ہوگئی ہے ، کیونکہ اس نے شرعی ترتیب بگاڑ دی ہے ، اگر ایسا سہوا یا نسیانا ہوا ہے کہ سورہ فاتحہ نہیں پڑھ سکا ہے ، وہ رکعت شمار نہیں ہوگی ، اس کا طریقہ یہ ہے کہ سلام نہ پھیرے کھڑا ہوجائے اپنی ایک رکعت پوری کرے ، سلام سے پہلے یا بعد میں دو سجدے کر لے ، اگر امام کے ساتھ سلام پھیر لیا ہے ، پھر ایک رکعت پڑھ کر سلام سے پہلے یا بعد میں دو سجدہ کر لے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ