سوال (5731)

نماز کی شرائط کتنی ہیں، نماز کے فرائض کتنے ہیں، پانی پینے کی سنتیں کتنی ہیں؟

جواب

دین اسلام نے شرائط، واجبات اور سنن نہیں گنوائے، ہاں فقہاء نے سمجھا ہے کہ شرطوں میں سے، یہ فرائض ہیں، یہ سنتیں ہیں، ان کے دلائل اپنے طور پر دیتے ہیں، لیکن سلف صالحین میں ایسی کوئی چیز موجود نہیں تھی کہ یہ فرض ہے، یہ سنت ہے، انہوں نے اس طرح کچھ تقسیم نہیں کیا، اگرچہ کچھ چیزیں سمجھ میں آتی ہے، یہ حدیث میں منقول ہے، یہ سلف سے منقول ہے، خیر القرون میں یہ تفسیر نہیں ہے، امام مالک رحمہ اللہ کے بارے میں سیر اعلام النبلاء میں آتا ہے، کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ فرائض کتنے ہیں، تو امام مالک رحمہ اللہ نے کہا ہے، اس کو میری مجلس سے نکال دیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ