سوال (3411)

نماز میں وسوسوں سے نجات کا حل بتا دیں۔

جواب

سب سے پہلے اپنی طہارت کو مضبوط کریں، اس کے بعد اپنی نیت و ارادے کو مضبوط کریں، خشیت و خوف اور اجر کی امید رکھیں، اللہ تعالیٰ کے بارے میں حسن ظن رکھیں، ان تمام چیزوں کو دل میں چیک کریں، اس کے علاؤہ صبح و شام کے اذکار پورے کریں، حالت نماز میں اگر وسوسہ آئے تو تعوذ پڑھ کر الٹے طرف تھتکار دیں، پھر بھی یہ چیز کنٹرول میں نہیں آ رہی، تو آپ کسی کو اپنی نگرانی میں دے دیں، وضوء، نماز اور اذکار اس کی نگرانی میں سرانجام دیں، اللہ تعالیٰ جلد ان شاءاللہ مدد فرمائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ