سوال (4329)

اگر کسی بندے نے ایسا لباس پہنا ہو، جس سے سجدے میں جانے سے پیچھے سے کچھ ستر عریاں ہو جاتا ہے تو کیا ایسے لباس میں نماز ہو جاتی ہے؟

جواب

اگر اس کو علم ہے کہ ایسا ہوگا یا ہو رہا ہے، اور اس نے قصدا نماز پڑھی ہے، پھر اس کی نماز کا کیا تصور ہے، کوئی تصور نہیں ہے، انسان بے پردہ ہو یا قصدا و ارادتاً ایسا لباس پہن کر نماز پڑھے تو اس شخص کی ایسے کیسےنماز صحیح ہو سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ