سوال (3335)

اگر کوئی شخص عربی نہیں جانتا ہے یا اسے صرف فاتحہ ہی آتی ہے تو کیا وہ اپنی زبان میں نماز میں دعائیں مانگ سکتا ہے، اکثر عرب علمائے کرام اس کے جواز کا فتویٰ صادر فرما رہے ہیں۔

جواب

نہیں! اپنی زبان میں دعائیں نہیں مانگ سکتا بلکہ وہ قراءت کی جگہ سبحان الله الحمدللہ اللہ اکبر لا الہ الا اللہ پڑھ لے سیدنا رفاعہ بن رافع رضى اللہ تعالى عنہ سے مروی مسيئى الصلاۃ يعنى جو شخص صحيح طريقہ سے نماز ادا نہيں كر رہا تھا والى حديث ميں ہےـ بيان كرتے ہيں كہ اسے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

“فإن كان معك قرآن فاقرا وإلا فاحمد الله وكبره وهلله”

” اگر آپ كو كچھ قرآن ياد ہو تو وہ پڑھو، وگرنہ الحمد للہ، اللہ اكبر، اور لا الہ الا اللہ كہو ”
سنن ترمذى حديث نمبر ( 302 ) امام ترمذى نے اسے حسن كہا ہے، سنن ابو داود حديث نمبر ( 858 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ابو داود حديث نمبر ( 767 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ