سوال (3967)

دوران نماز موبائل فون پر کال آگئی تھی تو امام صاحب نے موبائل نکال کر دیکھ کر بند کر دیا ہے، انتطامیہ کافی معاملہ خراب کیے بیٹھے ہیں کہ ایسا عمل جائز نہیں ہے؟

جواب

حرکت خفیفہ سے نماز میں خلل واقع نہیں ہوتا ہے، اگر اس نے موبائل نکال کر بند کیا ہے تو اس نے اچھا کیا ہے، اگر بند نہیں کرتے تو یہ بجتا رہتا جس سے مزید نماز میں خلل واقع ہوتا ہے۔ نماز میں تھوڑی سی حرکت کرنے کی کئی دلائل دیے جا سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ