سوال (1618)
جو بندہ نماز کی دوسری رکعت میں شامل ہوتا ہے یا تکبیر تحریمہ کے بعد شامل ہوتا ہے تو وہ اپنی نماز کیسے شروع کرے گا ؟
جواب
حدیث میں آتا ہے کہ امام کو جس حالت میں پاؤ ، اسی حالت میں شامل ہوجاؤ، باقی دلائل دیکھ کر یہ بات واضح ہے کہ تکبیر تحریمہ فرض ہے ، لہذا وہ عمومی ادلہ کی وجہ سے کہی جائے گی ، اس کے بعد وہی کیفیت اختیار کی جائے گی جو امام صاحب کی ہے ، یہ نماز میں داخل ہونے کا طریقہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ