سوال (5182)
کیا نماز کے دوران سجدہ میں اردو میں دعا کر سکتے ہیں؟
جواب
نہیں کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سجدہ عبادت کا حصہ ہے سو اس میں صرف عربی میں دعائیں کرنی ہیں اور حالت سجدہ میں کثرت سے دعائیں کرنے کا اہتمام افضل ہے فرض بالکل نہیں ہے کہ اتنا تکلف کیا جائے، جو دعائیں یاد ہیں بس انہی کو تکرار سے پڑھیں، یا عام حالت میں دعا کا اہتمام کریں۔ اپنی ذاتی کمزوری کے سبب شریعت وعبادت کی اصل حالت کو نہیں بدلا جائے گا بلکہ خود کو بدلیں گے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ