سوال (2878)

نماز میں جب امام قراءت کرتا ہے تو وہاں ایسے الفاظ آتے ہیں یعنی دعائیہ آیات تو وہاں کیا پیچھے آمین کہنا چاہیے؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عمل ملتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب آیت عذاب سے گزرتے تو رک جاتے، اس عذاب سے پناہ مانگتے، آیت رحمت سے گزرتے تو رک جاتے، اللہ تعالیٰ سے رحمت کا سوال کرتے تھے، یہاں سے جواز فراہم ہوجاتا ہے، باقی یہ ہے کہ سری ہونا چاہیے، جہری نہیں ہونا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بارك الله فيكم و عافاكم
جہری قراءت میں مقتدی سورۃ فاتحہ کے علاوہ کچھ نہیں پڑھے اور کہے گا سوائے امام کے یا جب اکیلا نماز پڑھ رہا ہو، یہی بات أصوب و اقرب إلى الحق ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ