سوال (6182)

اگر کوئی بندہ نماز میں جب التحیات میں بیٹھتا ہے تو دعائیں پڑھتا ہے تو ساتھ تھوڑا تھوڑا جھومتا ہے مطلب ہلکا ہلکا جسم حرکت کرتا سلام پھیرنے تک، تو کیا درست عمل ہے یا نہیں؟

جواب

یہ عادت ہوتی ہے، بندہ نے محسوس کرلی ہے تو اس عادت کو ختم کرنے کی کوشش کرے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سائل: عادت اور چیز ہوتی وہ کہتا کہ میں جب دعائیں پڑھتا ہو مجھے سکون ملتا اور سکون میں ہلتا ہوں تھوڑا بہت زیادہ نہیں۔
جواب: غیر ضروری حرکت ہے، نماز میں سکون چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ غیر ارادی چیز ہے اور یہ عملِ کثیر بھی نہیں جو نماز پر اثر انداز ہو۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ