سوال (3897)

کیا نماز میں کپڑا فولڈ کر سکتے ہیں؟

جواب

پینٹ، شلوار تہبند اگر ٹخنوں سے نیچے ہیں تو انہیں فولڈ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ مرد کا ازار ہمیشہ ٹخنوں سے اوپر ہونا چاہیے ہے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم جو لوگ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے کپڑے کو سمیٹنے سے منع کیا ہے؟
جواب: حرام کپڑے کے فولڈ پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا، مراد سجدے میں جاتے ہوئے اپنے کپڑوں کو بالوں کو روکنا ہے، کیونکہ یہ بھی سجدہ کرتے ہیں۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ