سوال (3300)
دورانِ نماز کھانسی بہت زیادہ آتی ہے، کھانسی روکنے کے لیے کیا کوئی چیز منہ میں رکھ سکتے ہیں؟
جواب
دوران نماز کسی بھی چیز کو منہ میں رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، نماز سے پہلے شہد وغیرہ یا کچھ لے لیں، دوران نماز منہ کا صاف ہونا ضروری ہے، ظاہر سی بات ہے کہ جو چیز منہ میں ہے، وہ کھانے کے زمرے میں آئے گی، باقی دوران نماز جو چیز نماز میں نہیں ہے، اس سے نماز باطل ہو جائے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ