سوال (3777)
اگر مسجد کی ترتیب کچھ اس طرح ہوں کہ نیچے jens کی مسجد اور اوپر ladies حال ہو پھر jeans کی آگے جو صحن والی اضافہ جگہ ہے، اس پر چھت ڈال دی گئی ہے، اب ladies حال اس کے آگے اور پھیچے jeans کی مسجد یعنی ladies آگے ہوں، بیج میں دیوار حائل ہوں اور اس کے پیچھے مردانی مسجد تو کیا اس صورت میں نماز ہوجائے گی۔
جواب
یہ اگر پوری چھت کا مسئلہ ہے یعنی نیچے مرد ہیں، اوپر عورتیں ہیں، ان کی صفیں آگے ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ پوری پوری چھت کا مسئلہ ہے، لیکن ایک ہی چھت صرف دیوار بیچ میں ہے، پھر صحیح نہیں ہے، یہ غیر ضروری حرکت ہے، ہال یا پوری چھت بدل جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
امام سے آگے مرد و زن کی نماز نہیں ہے۔
والله اعلم
فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ
سائل: شیخ عورتوں والا حصہ مردوں کو نہیں دیا بلکہ جو پیچھے مردوں کا صحن تھا اس میں بعد میں چھت ڈلی ہے اور اس کی جو چھت ہے وہ بلکل ladies حال کہ برابر میں ہے صرف بیچ میں دیوار حائل ہے۔
جواب: اگر بیچ میں مستقل دیوار حائل ہے تو کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ وہ مستقل ہال ہوگیا ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ