سوال 6875
السلام علیکم و رحمةاللہ وبرکاتہ
سوال یہ ہے کہ بعض نمازی ایسے ہیں جو نماز پڑھنے آتے ہیں اور انکے چہرے پہ ماسک ہوتا ہے اور بعض خواتین ماسک پہن کر یا نقاب کرکے نماز پڑھ رہی ہوتی کیا ایسا کرنا درست ہے یا نماز کے وقت خواتین اپنا نقاب اتار کر نماز پڑھیں؟
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اگر مجبوری ہو تو ماسک لگانا درست ہے۔ بعض لوگوں کو سانس، سینے یا مٹی کی تکلیف ہوتی ہے، یا شدید زکام ہوتا ہے، اور انہیں معلوم ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ کراہت محسوس کریں گے، تو ایسی صورت میں ماسک لگانا ٹھیک ہے۔
البتہ بلا وجہ منہ ڈھانپنا نماز کی حالت میں منع ہے۔ مردوں کے لیے بھی اور عورتوں کے لیے بھی اصل یہی ہے کہ چہرہ کھلا ہو کر نماز پڑھیں۔
ہاں، اگر عورت کے آس پاس غیر محرم موجود ہوں تو پھر وہ چہرہ ڈھانپ کر نماز پڑھ سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




