سوال (5565)
امام صاحب رکوع کے بعد کھڑے نہیں ہوئے، سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بعد سیدھے سجدے میں چلے گئے ہیں، آخر میں دو سجدے کیے ہیں؟
جواب
ہمارے معلومات کے مطابق نماز ان کی ہو گئی، سَہو ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے دو سجدے کر دیئے، لہٰذا تکمیل ہو گئی۔ اور
‘بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا’
کا تقاضا بھی یہی ہے کہ اس طرح کے مسائل پر لوگوں کو اچھی بات بتانی چاہیے، متنفر نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ سجدہ سہو ہو گیا، جو ان کو کرنا چاہیے تھا۔ اور یہ جو قومہ ہے، یہ رکن یا فرض کے درجے میں نہیں ہے۔ قصداً و ارادتاً نہیں چھوڑنا چاہیے، لیکن اگر ہو گیا سہواً یا نسیاناً، تو دو سجدوں نے اس کی کمی پوری کر دی۔ لہٰذا نماز درست تھی، ان شاء اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ