سوال (6506)
ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ!
مشائخ کرام سے سوال ہے کہ نماز میں قومہ کی دعا “ربنا ولک الحمد” کے الفاظ ہیں کیا کسی جگہ “ربنا لک الحمد کے الفاظ ہیں۔ مطلب کہ “و” کے بغیر؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
ہماری علمی تحقیق کے مطابق’ ربنا لک الحمد’ ربنا ولک الحمد’ اور ‘اللہم ربنا ولک الحمد’ یہ تینوں کلمات مستند طور پر ثابت ہیں۔ اس ضمن میں مزید تفصیل اور رہنمائی کے لیے شیخ ناصر الدین البانی کی مایہ ناز تصنیف’ صفت صلاة النبی صلی الله علیه وسلم من التکبیر الی التسلیم کانک تراها’ کا مطالعہ نہایت مفید رہے گا۔ یہ کتاب اردو اور عربی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




