سوال (4149)
نماز ظہر کی امامت کرواتے ہوئے، نماز میں فون آ گیا ہے، امام صاحب سے جلدی بند نہ ہوا ہے، امام صاحب کنفوز ہو گئے ہیں، ساتھ یہ بھی بھول گے ہیں کہ سجدے میں نے دو کر لیے ہیں یا ایک ہی کیا ہے، لیکن سجدہ ایک ہی گیا تھا، مقتدیوں نے سبحان اللہ کہا اور امام صاحب دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو گے تھے اور آخر پر دو سجدہ سہو کیے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا جس رکعت میں سجدہ کرنا بھول گے ہیں، وہ رکعت دہرانی پڑے گی یا صرف سجد سہو ہی کریں گے؟ اس کی وضاحت کر دیں۔
جواب
سجدہ نماز کے ارکان میں سے ہے اور رکن کے رہ جانے سے رکعت دہرا کر پھر سجدہ سہو کرنا ہے، لہذا اس صورت میں امام صاحب اور مقتدی سب ایک رکعت دہرائیں اور سجدہ سہو کریں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ