سوال (3408)

نماز کی حالت میں سلام کا جواب بھول کر وعلیکم السلام کہہ کر دے دیا ہے، نماز ہوجائے گی؟

جواب

نماز میں سلام کا جواب دینا یہ کلام ہے جو کہ پہلے جائز تھا بعد میں منسوخ ہو گیا، البتہ جو شخص جہالت کی وجہ سے یا بھول کی وجہ سے دوران نماز کلام کر لے تو اس کی نماز انشاءاللہ ہو جائے گی۔
جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت سے ثابت ہے کہ معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ نے لاعلمی میں دوران نماز کلام کیا تھا لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز دہرانے کا حکم نہیں دیا تھا۔
لہذا بھولنے والا اس رخصت کا ذیادہ حق رکھتا ہے، آئندہ ایسا نہ کرے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ