سوال (3046)

اگر امام سورۃ فاتحہ شروع کریں اور مقتدی نے ثناء پورا نہ کیا ہو تو اس کو ثناء پورا کر کے فاتحہ شروع کرنی چاہیے، یا ثناء ادھورا چھوڑ کر فاتحہ شروع کرنا چاہیے؟

جواب

سورۃ فاتحہ لازمی ہے، ثناء اگررہ بھی جائے توکوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

سائل:
اگر وہ ثناء پورا کرسکتا ہے تو وہ پورا کرکے فاتحہ پڑھنا چاہیے یا ادھورا چھوڑ کر فاتحہ پڑھنا چاہیے۔
جواب:
وقت میسر ہے تو پڑھے لے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ