سوال (3563)

کیا نماز میں سجدہ تلاوت کیلیے جاتے ہوئے رفع الیدین کرنا ہوگا اور سجدہ پورا کرنے کے بعد قیام کی حالت میں جانے سے پہلے جلسہ استراحت کرنا ضروری ہے؟

جواب

سجدہ میں جاتے ہوئے رفع الیدین نہیں کریں گے، الله اكبر کہہ کے سجدہ کریں گے، اور جلسہ استراحت بھی ضروری نہیں ہے، جن جگہوں پہ رفع الیدین ثابت ہے، وہیں کرینگے اور جلسہ بھی ایک رکعت کے بعد دوسری رکعت سے پہلے کرنا ہے یا تیسری کے بعد چوتھی سے پہلے۔

فضیلۃ الباحث حافظ اشرف حفظہ اللہ