سوال (6577)

اکیلا بندہ نماز پڑھ رہا ہے، فاتحہ پڑھنے کے بعد رکوع میں چلا گیا پھر یاد آیا کوئی سورۃ بھی پڑھنی تھی اب وہ کیا کریں؟

جواب

آپ کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر ساتھ سورۃ مبارکہ ملانی بھول گیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ وجہ یہ ہے کہ سورۃ الفاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔
باقی اگر قرات چھوٹ جائے تو صرف اجر و ثواب میں کمی آئے گی، لیکن نماز پر بنیادی طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ان شاءاللہ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ