سوال (3625)

کیا لڑکی کا نکاح کسی ایسے لڑکے سے کیا جا سکتا ہے، جو نماز میں سستی کرتاہے، لڑکا بھی قریبی رشتے دار ہے۔

جواب

یہ غلطی کبھی بھی نہ کریں، اس لیے کہ جو انسان اللہ تعالیٰ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا ہے، تو بیوی بچوں کے ساتھ کیسے مخلص ہوگا، ہم رشتے داری بچانے کی خاطر بے دین لوگوں کے ساتھ بچیوں کا نکاح کر دیتے ہیں، اس کے بعد ہم ساری زندگی روتے رہتے ہیں کہ بچے وہ نہیں کرتے ہیں جو ہم کہتے ہیں، بچے وہ کریں گے، جو ہم خود کریں گے، جو بندہ خود نماز نہیں پڑھتا ہے تو اس کے بچے کیسے نمازی بنیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ