سوال (1234)

نماز میں تورک کب کرنا چاہیے؟

جواب

چار رکعتوں کی نماز کے دوسرے تشہد میں تورک ہے، امام شافعی، امام احمد، امام اسحاق بن راہویہ کا مذہب یہی ہے۔
شیخ عثیمین، شیخ البانی اور بیشتر علماء کا موقف بھی یہی ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

سائل: اسی طرح تین رکعت والی نماز کے دوسرے تشھد میں بھی تورک ہے؟
جواب: جی ہاں

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

سوال: دو رکعت والی نماز تشہد میں تورک کریں گے یا نہیں ہے، بعض لوگ کہتے ہیں ثابت نہیں ہے۔

جواب: حنابلہ دو کے بعد تورک کے قائل نہیں ہیں، باقی سلام والے تشہد میں تورک کرنے کا رجحان زیادہ ہے، اختلاف مفہوم حدیث کی وجہ سے ہے، سختی نہیں ہے۔ ان شاء اللہ۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ