سوال        6950

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا نماز میں شیطان کے وسوسے سے بچنے کے لیے اعوذباللہ پڑھ کر تھو تھو کرنا یا صرف تھو تھو کرنا؟
جہاں بھی ہوں تو اعوذباللہ پڑھنی ہے؟ جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا و الآخرہ

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
صرف تھتھکارنا نہیں ہے بلکہ اعوذباللہ بھی پڑھیں گے۔ [صحیح مسلم: 5738]
کتاب: سلام کرنے کا بیان
باب: نماز میں شیطان کے وسوسہ سے پناہ مانگنے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي الْعَلَائِ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ صَلَاتِي وَقِرَائَتِي يَلْبِسُهَا عَلَيَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاکَ شَيْطَانٌ يُقَالُ لَهُ خَنْزَبٌ فَإِذَا أَحْسَسْتَهُ فَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْهُ وَاتْفِلْ عَلَی يَسَارِکَ ثَلَاثًا قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِکَ فَأَذْهَبَهُ اللَّهُ عَنِّي،

ترجمہ: یحییٰ بن خلف باہلی الاعلی سعید جریری ابو علاء حضرت عثمان بن ابوالعاص ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! شیطان میری نماز اور قرأت کے درمیان حائل ہوتا اور مجھ پر نماز میں شبہ ڈالتا ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ شیطان ہے جسے خنزب کہا جاتا ہے جب تو ایسی بات محسوس کرے تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کر اور اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دیا کر پس میں نے ایسے ہی کیا تو شیطان مجھ سے دور ہوگیا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

سائل: صرف اعوذ باللہ یا پورا تعوذ؟
جواب: مکمل پڑھیں گے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ