سوال (6485)
نماز پڑھتے ہوئے ماتھا بالکل ننگا ہونا چاہیے یا کوئی رخصت ہے اور اسی طرح رفع الیدین کرتے ہوئے ہاتھ چادر سے باہر نکالنے ضروری ہیں یا اس میں بھی کوئی رخصت کا پہلو ہے۔ جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب
پیشانی کا ننگا ہونا یہ کوئی شرط نہیں ہے، بس پیشانی ٹکنی چاہیے، پیشانی اور ناک کو ایک ہڈی شمار کیا ہے، جن سات ہڈیوں پر سجدہ کرنا فرض ہے، یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے، صحابہ کرام کپڑا اور کنکر سامنے گرمی کی وجہ سے رکھتے تھے، بس پیشانی ٹکنی چاہیے۔ رفع الیدین چادر میں ہو جائے گا، بس ایسی چادر نہ ہو کہ ہاتھ ہی نہ ہل پائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




