سوال (5397)

نماز پڑھتے ہوئے سامنے میز یا تکیے پر سجدہ کر سکتے ہیں؟ شرعی طور پر اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

تکیہ وغیرہ پر سجدہ کی ممانعت پر کوئی روایت ثابت نہیں ہے جیسا کہ میں اسی گروپ میں وضاحت وتحقیق پیش کر چکا ہوں، ہاں نمازی زمین پر سجدہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو جس قدر جھک سکتا ہے جھک جائے تکیہ،تختی پر سجدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

بحالت مجبوری کرسی پر نماز پڑھنے والا سامنے میز یا تکیے پر سر نہیں ٹکائے گا، ہاتھ ران یا گھٹنوں پہ رکھیں گے، بس رکوع میں کم جھکے گا، سجدے میں زیادہ جھکے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ