سوال (4065)

نماز قضاء کی ادائیگی میں نماز کی ترتیب ضروری ہے؟

جواب

جزوی طور پر جو نمازیں رہ جاتی ہیں، ان کی قضاء دی جا سکتی ہے، باقی ترتیب اولی اور افضل ہے، لیکن جماعت کی اقتداء کی وجہ سے تقدیم و تاخیر ہو جاتی ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن کوشش کرے کہ ترتیب برقرار رہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ