سوال (2289)
ایک سوال ہے، بارش کی وجہ سے نماز جمع کی گئی ہیں، مغرب کے فوراً بعد عشاء کی نماز ادا کی جا رہی تھی، کچھ نمازی جو مغرب میں لیٹ آئے تھے، انھیں معلوم نہیں تھا کہ یہ عشاء پڑھ رہے ہیں اور وہ مغرب کی نیت سے شریک ہوگئے ہیں، اب وہ کیا کریں، چار پڑھیں یا تین پڑھ کر بیٹھ جائیں اور اگر ایک رکعت گزر جائے تو ترتیب الٹ پلٹ ہوجاتی ہے؟
جواب
اس میں راجح بات یہ ہے کہ امام اگر عشاء نماز پڑھا رہا تھا تو آپ کو امام کے ساتھ عشاء پڑھنی چاہیے، اس کے بعد مغرب نماز پڑھ لیں، اور نمازوں کی ترتیب میں تقدیم و تاخیربھی ہو سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ