سوال (5643)

نمازِ کسوف اکیلا بندہ پڑھ سکتا ہے؟ طریقہ کار بتا دیں؟

جواب

چاند یا سورج گرہن کی نماز اکیلے بھی ادا کی جا سکتی ہے، افضل جماعت کے ساتھ ہے، یا گھر کے لوگوں کو ساتھ لے، لمبی قرات ہوگی، پھر رکوع، پھر قرات پھر رکوع ہوگا، دو یا تین رکوع کر سکتے ہیں، باقی نماز وہی ہے، قرات جہری ہو تو بہتر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ