سوال (222)
نمازیں جمع کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
عمومی طور پر نمازیں جمع کرنا سفر سے متعلق ہیں ، سفر میں دو نمازیں جمع کی جا سکتی ہیں ، اس سے مراد ظہر اور عصر ، مغرب اور عشاء ہیں اور فجر نماز اپنے ہی ٹائم پڑھی جائے گی ، اس میں جمع تقدیم اور تاخیر دونوں جائز ہیں ، جمع تقدیم یہ ہے کہ آپ ظہر کے وقت عصر اور مغرب کے وقت عشاء ملا کر پڑھیں ، جمع تاخیر یہ ہے کہ آپ عصر کے وقت ظہر اور عشاء کے وقت مغرب ملا کر پڑھیں ۔
باقی سفر کے علاؤہ صحیح مسلم کی روایت کی وجہ سے کبھی کبھار گنجائش ہے ، لیکن اس کو عادت نہ بنایا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ