سوال (1285)

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر دیوار اور نمازی کے درمیان ایک صف سے زیادہ فاصلہ ہو تو وہ سترہ شمار نہیں ہوتا ہے ؟ کیا قرآن و سنت میں ایسی کوئی بات ثابت ہے کہ ایک صف سے زیادہ فاصلہ پر نمازی کھڑا ہو تو سترہ شمار نہیں ہوگا؟

جواب

اتنا فاصلہ ذکر کردہ مقدار سے زیادہ ہے ، شاید اس لیے علماء انکار کرتے ہیں ، سترہ اور سجدہ کی جگہ میں فاصلہ مختصر ذکر ہوا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سترہ میں کافی اختلاف ہے ، جس حد تک سجدہ ہے وہاں تک سترہ ہو بعض نظر کا کہتے ہیں ، مقام سترہ تو وہی ہے کہ جہاں سجدہ کیا جاتا ہے ، اس سے تھوڑا آگے رکھ لیا جائے اس میں زیادہ فاصلہ نہ ہو ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ