سوال (16)

شیخ صاحب بغیر سترے جو بندہ نماز پڑھا رہا ہے ، اس کے سامنے سے گزرنے کا کیا معاملہ ہے ؟ بعض نے ایک صف اور بعض نے تین صف آگے سے گذرنے کا فاصلہ بتایا ہے ، اس میں صحیح موقف کیا ہے ، اس کی دلیل بھی بیان فرمائیں ۔

جواب:

راجح قول کے مطابق موضع السجود یعنی ایک صف کے آگے سے گزر سکتے ہیں ، باقی “بین یدی المصلی” کی تحدید تو کسی صحیح حدیث میں وارد نہیں ہے ، البتہ ہر کسی کے اپنے اپنے استدلالات ہیں ۔ جس حدیث میں آتا ہے کہ آگے سے گزرنے والے سے لڑائی کرے تو اس کی حد ایک ہی صف ہو سکتی ہے اس سے آگے تو روکنے کے لیے نہیں جا سکتا ہے ۔
ان شاءاللہ یہی قول درستگی کے زیادہ قریب ہے اور یہی موقف فقیہ العصر ابن عثیمین رحمہ اللہ کا ہے ۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ