سوال (4461)
کیا نمازی اپنے سامنے دیوار میں لکھی ہوئی کوئی دعا وغیرہ دیکھ کر پڑھ سکتا ہے؟
جواب
نفلی میں تو گنجائش ہے، لیکن فرائض میں اجازت نہیں ہے، باقی اگر نگاہ بڑ گئی ہے، ایک جملہ زبان پر آگیا ہے تو نماز کو فاسد نہیں کہہ سکتے ہیں۔ باقی اس پر دوام جو ہے، وہ نماز کو برباد کر سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ