سوال (6154)

نمازوں کے اوقات میں کیوں فرق ہے اہلحدیث میں اور بریلوی میں؟

جواب

حدیث میں نماز کے دو اوقات وارد ہوئے ہیں، اول وقت، آخر وقت، الحمد للہ اہل حدیث اول وقت میں نماز پڑھنے کے قائل ہیں، حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اول وقت میں نماز پڑھنا یہ عمل سب سے زیادہ پسند ہے، اگرچہ آخر وقت بھی ہے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ و تابعین اور جمہور اہل علم کا اول وقت میں نماز پڑھنے پر عمل رہا ہے، یہ وہ فرق ہے، دوسرے فقہ کی وجہ سے دوسرے وقت کو ترجیح دیتے ہیں، ہم حدیث کی رو سے اول وقت کو ترجیح دیتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ