سوال           (113)

ایک بندہ باہر سے موبائل ،  ملک سے قیمت دے کر وہ موبائل پاکستان منگواتا ہے ، اب پاکستان پی ٹی اے پروف نہ ہونے کی وجہ سے اس موبائیل میں سم وغیرہ استعمال نہیں ہوسکتی ہے ، اسں لیے وہ موبائل پاکستان میں استعمال کرنے کے لیے مزید پیسے لگانے پڑتے ہیں ، اس میں کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں کہ جو دوسرے موبائل کا آئی ایم ای نمبر ہوتا ہے ، اس نمبر کو اس بڑے موبائل میں لگادیتے ہیں ، اس سے وہ پاکستانی پرووڈ ہوجاتا ہے ، اس میں سمیں وغیرہ چلتی ہیں ، اس طرح کرنا قانونی طور پہ جرم ہے ، لیکن ہمارے اوپر ٹیکس مسلط کیا جاتا ہے ۔ کیا اس ٹیکس سے بچنے کے لیے ایسا کوئی حیلہ کیا جاسکتا ہے ؟

جواب

بظاہر یہ دھوکہ اور قانونی جرم بھی ہے ، نیز پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل کوئی ایسی مجبوری بھی نہیں ہے کہ جس کی بناء پر حرام کو حلال قرار دیا جائے ۔ اور یہ کم از کم بھی مشتبہ معاملہ ہے لہذا اس سے اجتناب کیا جائے۔۔۔واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ